اب ہر نوجوان کو روزگار ملے گا، حکومت نے ’یوتھ گارنٹی‘ منصوبہ شروع کردیا

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے جسے ’یوتھ گارنٹی کا نام دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ ہر 18 سے 21 سالہ نوجوان یا تو روزگار میں ہو، کسی تربیتی پروگرام میں شریک ہو یا تعلیم حاصل کررہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم

یہ منصوبہ ’پلان فار چینج‘ کے تحت شروع کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کے ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

حکومت نے اس منصوبے کے تحت انگلینڈ بھر میں 8 ’یوتھ گارنٹی ٹرائل بلیزرز‘ کا آغاز کیا ہے، جو نوجوانوں کو روزگار، مہارت اور تربیت کے شعبوں میں مدد فراہم کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ جاب سینٹرز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے اس منصوبے کے لیے 45 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مزید برآں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ’یوتھ ایڈوائزری پینل‘ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی آرا کی روشنی میں پالیسی سازی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کی بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی یقین دہانی

اس مشاورتی پینل میں شامل نوجوان پہلے ہی حکومت کو کئی تجاویز دے چکے ہیں جن پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp