آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ممکن ہے؟

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جسے آئل انڈسٹری کی جانب سے اوگرا کو بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ اوگرا اپنی سمری کل حکومت کو ارسال کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل

حتمی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp