دہشتگردوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر کارروائی ہوگی، محکمہ اطلاعات بلوچستان نے خبردار کردیا

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا جرم قرار دے دیا ہے۔

 محکمہ اطلاعات بلوچستان کی جانب سے جاری اشتہار میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصاویر، ویڈیوز یا معاونت میں شامل ہونا سنگین جرم ہے اور اس سے شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، محکمہ داخلہ نے رپورٹ جاری کردی

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران بعض افراد کو دہشتگردوں کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمی میں معاونت کے مترادف ہے، اس طرح کی سرگرمیاں قانونی طور پر جرم ہیں اور اس پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔

محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق دہشتگردی کے کسی واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ہجوم جمع کرنا یا ویڈیوز بنانا نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس دوران اگر سیکیورٹی فورسز کے رسپانس آپریشن میں کسی فرد کو جانی یا مالی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی ذمہ داری خود اسی فرد پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کی صورتحال سنگین، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 45 فیصد اضافہ

حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست مخالف عناصر اور دہشتگردی سے مکمل طور پر دور رہیں، کسی بھی مشتبہ یا غیر ضروری سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

محکمہ اطلاعات نے کہا ہے کہ شہریوں کا فرض ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فورسز کو دیں تاکہ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے اور بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟