شمالی غزہ: القسام بریگیڈز سے لڑائی کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی حصے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ایک افسر شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اسرائیل فوج کے بیان کے مطابق، یہ فوجی 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کے 52 ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، فوجی ایک ٹینک میں سوار تھے جسے ممکنہ طور پر اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، دھماکے کی دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فوج نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت طاہر کردی ہے۔ان میں اسٹاف سارجنٹ شوہم میناہم (21 سال)، سارجنٹ شلومو یاكير شرم (20 سال) اور سارجنٹ یولی فیکٹر (19 سال) شامل ہیں۔ شدید زخمی ہونے والے افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

یہ واقعہ غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران پیش آیا۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا بیان

دوسری جانب، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ القسام بریگیڈز کے ایک بیان میں کہا گیا کہ خان یونس کے مر تاجہ چوک کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو مارٹر فائر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟