بالی ووڈ میں کام، سنجے دت نے اداکارہ کائنات اروڑا  کو فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کیوں کہا؟

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ کائنات اروڑا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ جب وہ بالی وڈ میں قدم رکھنے والی تھیں تو ان کے ساتھی اداکار اجیت کمار اور سنجے دت نے انہیں اس کے بارے میں محتاط رہنے کے مشورے دیے تھے۔ کائنات نے کہا کہ ان دونوں نے انہیں اس مشکل راستے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

کائنات ارورا نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان مشوروں کو یاد کیا جو انہوں نے اجیت کمار اور سنجے دت نے دیے تھے۔ سنجے دت نے انہیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے دوبارہ سوچنے کی نصیحت کی۔

یہ بھی پڑھیے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا وائرس کے ساتھ کام کرنے کے مترادف ہے، کرن کمار نے ایسا کیوں کہا؟

کائنات نے بتایا کہ ’سنجے دت نے کہا تھا کہ اس صنعت میں آنے سے پہلے دوبارہ سوچو، کیونکہ یہ آسان نہیں ہے۔‘

کائنات نے مزید کہا کہ جب وہ فلم ’مانکٹھا کے دوران اجیت کمار کے ساتھ کام کر رہی تھیں تو انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی مشورہ دیا۔

’کائنات، تم بہت سادہ ہو۔ تمہیں مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا کیونکہ یہ سفر آسان نہیں ہے۔‘

کائنات کا اپنے خاندان کی حمایت پر تبصرہ

کائنات اروڑا نے اپنے خاندان کی ابتدائی فکرمندی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین شروع میں ان کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے فیصلے کے بارے میں محتاط تھے۔ تاہم، جب ان کے کام کو سراہا جانے لگا، تو ان کے والدین نے ان کی حمایت کرنا شروع کر دی۔ کائنات نے بتایا ’ میرے والدین نے ہمیشہ مجھے پرفارمنس پر مبنی اور پیغام دینے والی فلموں میں کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے ’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

کائنات کی یہ باتیں نہ صرف ان کے سفر کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں، بلکہ ان کے حوصلے اور محنت کی داستان بھی سناتی ہیں، جو آج انہیں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر سامنے لائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل