پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس نے مارکیٹ کو نئی ریکارڈ سطحوں تک پہنچا دیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز 100 انڈیکس میں 2202 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,36,502 پوائنٹس پر بند ہوا جو مارکیٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل تھا۔

تاہم تیزی کا یہ سلسلہ منگل کو بھی تھما نہیں۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں مزید 1225 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 1,37,727 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر، 134,000 پوائنٹس کی حد عبور

ماہرین کے مطابق سیاسی اور معاشی استحکام کی امیدوں، پالیسی ریٹ میں ممکنہ کمی، اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے بلکہ معیشت کی بحالی کی جانب ایک مثبت اشارہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp