ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف بی آر کی جانب سے بغیر مناسب مہلت دیے ریکوری نوٹس جاری کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا اور اس حوالے سے 18 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، جسے جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا۔

یہ فیصلہ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا، جس میں ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کر دی گئیں اور نجی کمپنیوں کے خلاف جاری کیے گئے اربوں روپے کے ٹیکس ریکوری نوٹس کالعدم قرار دیے گئے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ  مناسب مہلت دیے بغیر ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ کمشنر انکم ٹیکس کا ایک ہی دن میں اپیل فیصلہ اور ریکوری نوٹس جاری کرنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے نجی کمپنی کے خلاف 2.92 ارب روپے کا انکم ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کردیا جبکہ ایک دوسری دوسری نجی کمپنی پر 1.88 ارب روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کی کارروائی بھی کالعدم قرار دے دی۔

واضح رہے کہ   دونوں کمپنیوں کے خلاف ریکوری نوٹسز ٹیکس افسر نے اپیل کے دن ہی جاری کیے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے سنگل جج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیکشن 140 کے تحت بینکوں کو فوری ادائیگی کے نوٹس دینا قانون کی منشا کے خلاف ہے۔ ریکوری سے قبل ٹیکس افسر کا اپیل کا فیصلہ باقاعدہ ٹیکس گزار کو موصول ہونا چاہیے۔ قانون مطابق “by the date” کا مطلب ہے ’مناسب وقت دیا جائے‘ نہ کہ ’اسی دن‘ ادائیگی کی شرط ہے۔ ریکوری سے پہلے قانونی حقوق، شنوائی اور وقار کا تحفظ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایف بی آر کو 10 ہزار جرمانہ

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے میں لکھا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کا رویہ اختیارات کے آمرانہ استعمال کے مترادف ہے۔ جس سے بنیادی حقوق جیسے وقار، منصفانہ ٹرائل اور رسائی انصاف متاثر ہوئی۔ کمپنیوں سے فوری رقم نکلوانے کا عمل کاروباری شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر اپنا مؤقف ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ نوٹس جاری کرنے اور رقوم نکالنے کا عمل خلاف قانون ہے۔ ٹیکس ریکوری اور شہری حقوق کے درمیان توازن قائم رکھنا لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی