وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو حالیہ جنگ میں عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جس جرأت، حکمتِ عملی اور اتحاد کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر ایران پر حملے کی شدید مذمت کی اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر اور قوم کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

مزید پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے کردار کو تاریخی اور قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے کہ جنگ کے دوران پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، وہ ہماری یادوں میں محفوظ رہے گا۔

صدر پزشکیان نے زور دیا کہ صہیونی حکومت مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کا مقابلہ اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم حکومتیں اسلامی وحدت کی اہمیت کو پوری طرح سمجھ لیں تو وہ صہیونی سازشوں کے خلاف ایک مؤثر اور اتحاد قائم کرسکتی ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی