اسٹار فش کا دماغ ہوتا ہے نہ ہی خون

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹار فش کا نہ تو دماغ ہوتا ہے اور نہ ہی خون، یہ پڑھ کر شاید آپ کو بھی عجیب لگے کہ ایک جاندار چیز دماغ اور خون کے بغیر کیسے زندہ رہ سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو اسٹار فش کے بارے میں ایسی دلچسپ معلومات بتائیں گے جسے پڑھ کر آپ حیران ہوتے چلے جائیں گے۔

سٹار فش کا نام تو اسٹار فش ہے لیکن اس کے باوجود یہ ایک مچھلی نہیں ہے۔ سٹار فش کی باقی مچھلیوں کی طرح گلز،اسکیلز یا فِنز نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔

اسٹار فش مختلف سائز،شکلوں اور رنگوں کی ہوتی ہے۔ ان کی 2 ہزار سےزائد اقسام ہیں۔

اسٹار فش کا نہ تو دماغ ہوتا ہے اور نہ ہی خون لیکن اس کے باوجود یہ زندہ کیسے رہتی ہے؟

اسٹار فش سمندر کا پانی اپنے اندر پمپ کرتی ہے۔ سمندر کا پانی اسٹار فش کے جسم میں خون کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے یہ پانی اسٹار فش کو اہم غذائی اجزا فراہم کرتا ہے۔

اسٹار فش کے بارے میں اب جو بات آپ پڑھیں گے یہ آپ کو مزید حیران کر دے گی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اسٹار فش اپنے بازو دوبارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جی ہاں! بالکل ایسا ہی ہے۔ اگرکوئی شکاری اسٹار فش پرحملہ آور ہوجائے تو اسٹار فش خود کو بچانے کے لیے اپنے جسم کے اس حصے کو کاٹ دیتی ہے اور وہاں سے فرار ہوجاتی ہے۔

لیکن اسٹار فش کے بازو کو دوبارہ پیدا ہونے میں مہنیوں یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔ اسی لیے بازو سے محروم ہوجانے کی وجہ سے اسے سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آپ نے اسٹار فش کےعام طور پر 5 ہی بازو دیکھیں ہوں گے لیکن ایسا نہیں، کچھ اسٹار فش ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے 40 بازو بھی ہوسکتے ہیں جیسے سن اسٹار۔

اسٹار فش کی آنکھیں ان کے بازوؤں کے آخر میں واقع ہوتی ہیں۔ ان کی آنکھیں چھوٹے سرخ نقطوں کی طرح نظر آتی ہیں۔

اسٹار فش کو مسلز،کلیمز،گھونگے اور برنکلز جیسی چیزیں کھانا پسند ہے۔

اسٹار فش کے ہر بازو کے آخر میں سیکڑوں چھوٹے چھوٹے پاؤں ہوتے ہیں۔ اس نے جب چلنا ہو تو وہ اپنے چھوٹے چھوٹے پیروں کو پانی سے بھر دیتی ہے۔

اسٹار فش کی جلد کیلشیم کاربونیٹ سے بنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی جلد چمڑے کی طرح سخت ہوتی ہے۔ اسٹار فش کی سخت جلد کی وجہ سے شکاریوں کے لیے اسے کھانا مشکل ہوجاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟