نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین میں روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع جیسے شعبوں میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

بعد ازاں اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے ایرانی عوام اور حکومت سے پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

یاد رہے کہ وزیراس سے قبل اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وفد کے ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

ملاقات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہوئی، جہاں چینی صدر نے تمام وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس سی او کے فریم ورک میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نہ صرف یوریشیائی خطے پر محیط ہے بلکہ دنیا کی ایک بڑی آبادی کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے تحت باہمی تعاون، ترقی اور خطے کے استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اسی موقع پر اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ