بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں مکمل سہولیات حاصل ہیں، افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل انتظامیہ

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں بی کلاس کے تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا۔

بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل علیحدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے لیے کھلا صحن، واک، ایکسرسائز بائیک، ایل ای ڈی، اخبارات اور ذاتی انتخاب کی کتابیں دستیاب ہیں۔ انہیں اپنی پسند کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تیار کرنے کے لیے ایک قیدی باورچی بھی مہیا کیا گیا ہے، جبکہ ایسی سہولیات دیگر بی کلاس قیدیوں کو حاصل نہیں۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں مشکوک افراد کی گرفتاری کی ریہرسل، پولیس اور رینجرز متحرک

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں قید کے دوران اب تک 413 مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغامات جاری کروائے، جن میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی سرگرمیوں، انتخابات، حکومت سے مذاکرات اور آئینی ترامیم سے متعلق ہدایات دیں۔ اگست 2024 سے اب تک ان کے بیانات 145 مرتبہ قومی میڈیا کی شہ سرخیاں بنے۔

علاوہ ازیں وہ 10 بین الاقوامی میڈیا اداروں سے بھی رابطے میں رہے جن میں رائٹرز، فاکس نیوز، آئی ٹی وی، وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر شامل ہیں۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر جیل میں ہونے والی عدالتی سماعتوں کے دوران میڈیا نمائندوں سے براہ راست مخاطب ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ 3 ماہ میں بانی پی ٹی آئی سے 66 افراد کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ان کے اہلِ خانہ، سیاسی ساتھی اور وکلاء شامل تھے۔ ان کے لیے متعین جیل ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ طبی معائنہ کرتے ہیں، اور حالیہ 2 ہفتوں میں ان کی صحت مکمل طور پر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور

جیل انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے سے متعلق دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف سنسنی پھیلانے اور سیاسی فائدے کے لیے پھیلائی گئی افواہیں ہیں۔

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سیکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی