ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق، جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 21 سینٹ کی کمی کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون میں سوئی ناردرن کے لیے قیمت 11.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی پاکستان آمد کیوں ملتوی ہوئی؟
اعلامیے کے مطابق، سوئی سدرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 29 سینٹ کی کمی کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جون میں سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 10.86 ڈالر تھی۔