واٹس ایپ سپورٹ میں نیا انسٹنٹ چیٹ فیچر کیا ہے؟

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ  نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اب بآسانی اور فوری طور پر کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے

پہلے صارفین کو مسئلہ بتانے کے لیے پیغام لکھنا پڑتا تھا اور ساتھ ہی اسکرین شاٹس بھی شامل کرنے پڑتے تھے جس سے کسٹمر سپورٹ سے بات چیت شروع کرنے میں وقت لگتا تھا لیکن نئے فیچر کی بدولت اب یہ عمل زیادہ سادہ اور تیز ہو گیا ہے۔

نیا فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

صارفین کو ایپ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا پھر’ہیلپ‘ پر ٹیپ کر کے ’ہیلپ سینٹر‘ میں جانا ہوگا۔

مزید پڑھیے: وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

اس کے بعد اسکرول کرتے ہوئے نیچے Need more help? Contact Us  کا آپشن نظر آئے گا۔ پہلی بار اس پر ٹیپ کرنے پر ایک مختصر پیغام ظاہر ہوگا جوواٹس ایپ سپورٹ چیٹ کی وضاحت کرے گا۔

اس کے بعد دوبارہ ٹیپ کرنے پر صارفین بغیر کسی اضافی مراحل کے فوری طور پر سپورٹ چیٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

یہ فیچر ایک محفوظ اور پرائیویٹ طریقے سے واٹس ایپ کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایک ویریفائیڈ چیک مارک بھی ہوتا ہے تاکہ صارفین کو یقین ہو کہ وہ اصل واٹس ایپ سپورٹ ٹیم سے بات کر رہے ہیں۔

چیٹ میں کیا ہوگا؟

سب سے پہلے صارفین کو ایکاے آئی سسٹم کے ذریعے عام سوالات کے جوابات ملیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے مصروف صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

اگر کسی صارف کو انسان سے بات کرنی ہو تو وہ چیٹ کے دوران درخواست کر سکتا ہے کہ وہ ایک حقیقی شخص سے بات کرے۔

ای میل کے ذریعے رابطہ بھی ممکن

اگر مسئلہ واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے حل نہ ہو تو صارفین ای میل ([email protected])  کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر فی الحال iOS کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے جو واٹس ایپ بیٹا ورژن 25.20.10.74 استعمال کر رہے ہیں اور مستقبل میں دیگر اپ ڈیٹس کے ساتھ مزید صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp