’آسٹریلیا کا سب سے بدنصیب کھلاڑی‘ 100 سال میں بہترین بالر قرار

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر اسکاٹ بولینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور یادگار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، لیکن ان کے اگلے میچ میں کھیلنے کا امکان اب بھی غیر یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:128 سال  بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟

بولینڈ نے جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 27 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا نے 176 رنز سے میچ جیت کر فرینک وورل ٹرافی 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

بولینڈ آسٹریلیا کے دسویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 2021 میں باکسنگ ڈے پر اپنے ڈیبیو میں 6 وکٹیں صرف 7 رنز دے کر حاصل کر چکے ہیں، اور اس کے بعد سے انہوں نے 10 وکٹیں ایک میچ میں بھی لی ہیں۔

بولینڈ کی کارکردگی شاندار رہی ہے، لیکن پھر بھی وہ صرف 14 ٹیسٹ میچز کھیل سکے ہیں، حالانکہ آسٹریلیا نے اس دوران 39 ٹیسٹ کھیلے۔ مچل اسٹارک نے انہیں ’آسٹریلیا کا سب سے بدنصیب کھلاڑی‘ قرار دیا۔

اس بار بھی جب ٹیم میں انہیں شامل کیا گیا تو نیتھن لائن جیسے تجربہ کار اسپنر کو 12 سال بعد پہلی بار ٹیم سے باہر کیا گیا۔

بولینڈ کی عمر اب 36 سال سے زائد ہے، اور وہ گلین میک گرا کے بعد واحد فاسٹ بولر ہیں جنہیں اس عمر میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟

بولینڈ کی ہیٹ ٹرک میں انہوں نے جسٹن گریوز، شمر جوزف اور جومیل ووریکن کو آؤٹ کیا، جس کے بعد پیٹر سِڈل نے انہیں ’ہیٹ ٹرک کلب‘ میں خوش آمدید کہا۔

بولینڈ کے اگلے میچ میں کھیلنے کا فیصلہ ٹیم کے 3 اہم فاسٹ باؤلرز اسٹارک، پیٹ کمنز، اور جوش ہیزل وُڈ، کی موجودگی پر منحصر ہے۔ اگر ان میں سے کسی کو آرام دیا گیا تو بولینڈ کو موقع مل سکتا ہے، ورنہ شاید انہیں ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بولینڈ کا ٹیسٹ باؤلنگ اوسط صرف 16.53 ہے، جو کہ پچھلے 100 سال میں کسی بھی بالر کا بہترین اوسط ہے (کم از کم 50 وکٹوں کے ساتھ)۔

کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ آج کی ہیٹ ٹرک تین کلاسک بولینڈ وکٹیں تھیں، وکٹ پر سیدھی، عمدہ لینتھ۔ وہ اکثر باہر بیٹھا ہوتا ہے، لیکن جب بھی کھیلتا ہے، ہمیشہ اعلیٰ معیار کا بولر ثابت ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی