پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان 513 ملین ڈالر کا معاہدہ

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (ITFC) کے درمیان توانائی کے شعبے میں 513 ملین امریکی ڈالر کی مالی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل

اسلامی ترقیاتی بینک (IDB) گروپ کے رکن ادارے ITFC کے ساتھ یہ معاہدہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب کے دوران انجام پایا۔

پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری برائے اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی، جب کہ آئی ڈی بی کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معاہدے پر ITFC کے سی ای او انجینئر ہانی سالم سنبل اور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانی سالم سنبل نے کہا کہ سال 2008 سے اب تک پاکستان کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت 8.1 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی تجارتی مالی معاونت کی منظوری دی جا چکی ہے، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ دونوں اداروں کے مابین طویل المدتی اعتماد، تعاون اور شراکت داری کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp