اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق 2025 کامیابی مکمل ہوگئی ہے۔ یہ مشق ایئرپورٹ منیجر کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
اس مشق کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں ایئرپورٹ انتظامیہ سمیت تمام اداروں کی تیاری اور باہمی رابطہ جانچنا تھا۔
چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے مشق سے قبل بریفنگ دی جس میں بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فائیر اینڈ ریسکیو افیسر نے سرکاری مبصر کے طور پر مشق کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں، سیاحت کے نئے دور کا آغاز
اس مشق میں ایئرپورٹ اسٹاف، مسلح افواج، سول اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشق میں بھرپور شرکت کی جبکہ مسلح افواج، مقامی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ اداروں کے افسران نے مشق کو بطور مبصر دیکھا۔
واضح رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔