’بلوچستان دہشتگردی کی زد میں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی لندن میں موجیں، سوشل میڈیا پر تنقید

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں لندن میں  لانگ ڈرائیو کے دوران داستان سنتے اور گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سرفراز بگٹی کی ویڈیو دیکھ کر صارفین انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ احمد حسن بوبک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ہیں جو بلوچستان کے غریب لوگوں کے پیسوں پر اس وقت لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے سرفراز بگٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت دہشتگردی عروج پر ہے اور اس وزیر اعلیٰ کے حالات دیکھیں ان کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کئی معصوم مسافر شہید ہو گئے اور وزیر اعلی بلوچستان لندن میں اپنی موج میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو جس طرح موجودہ حکومت کی بے حسی نے تباہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ سرفراز بگٹی بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ۔

طارق عزیز نے لکھا کہ بلوچستان دہشتگردی کی زد میں ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان لندن میں لانگ ڈرائیو کے دوران مست توکلی اور سمی کی لوک داستان سن اور گنگنا رہے ہیں۔

صدیق جان نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیکھیں اور وزیر اعلیٰ کی ترجیحات۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ  کیا خوب منافقت ہے، بلوچستان دھماکوں، لاپتہ افراد، اور خون آلود زمین میں جل رہا ہے، اور اس کا وزیر اعلیٰ لندن کی شاہراہوں پر سکون سے لانگ ڈرائیو پر لوک داستانیں گنگنا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کو اگر واقعی مست توکلی اور سمی کی قدر ہوتی تو وہ ان کی سرزمین پر بیٹھ کر ان کے دکھ سنتا، نہ کہ غیر ملکی فضاؤں میں ان کی کہانیوں سے لطف اٹھاتا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نے مؤثر طریقے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے آفیسر میجر سید رب نواز طارق شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟