45 دن میں بننے والی ایک اور سڑک 45 دن بھی نہ چل سکی، ’اسے محسن سپیڈ کہتے ہیں‘

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ موسلا دھار بارش سے ایف 8 انٹرچینج کی سڑک کا ایک حصہ بھی بیٹھ گیا ہے جسے 45 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر کے اس کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت، محسن نقوی اور شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ پی ٹی آئی آفیشل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایف 8 اسلام آباد صرف 45 دن میں بننے والا روڈ 45 دن بھی نہ چل سکا، اگر وفاقی دارالحکومت میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا یہ حال ہے تو ذرا سوچیے باقی پاکستان میں کیا حال ہوگا، آڈٹ رپورٹس میں ایسے ہی کھربوں روپے کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف نہیں ہوا قوم کی دولت کو لوٹنے کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔

راجہ خرم زاہد نے کہا کہ یہ ایف 8 کا وہ فلائی اوور ہے جسے 45 دنوں میں تعمیر کیا گیا، بارش کے بعد نیچے والی روڈ ایک سائیڈ سے بیٹھ گئی ہے، اسے محسن سپیڈ کہتے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ محسن نقوی صاحب یہ کرپشن نہیں تو کیا ہے؟ چیئرمین سی ڈی اے جواب دے کتنا مال بنایا ہے اور وزیر اعظم صاحب آپ بھی بتا دیں کہ عوام کو کتنے کا ٹیکا لگا؟

حیدر علی نے کہا کہ کوئی محسن نقوی سے پوچھے کے انہوں نے اس سڑک کو بنوانے میں کتنا مال بنایا ہے؟

اس سے قبل ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے سرینا چوک کے انڈر پاس کا ایک حصہ بارش میں بیٹھ گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلہوئی تھی اور اس کے علاوہ اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی تھی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟