پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 18 جولائی 2025 سے ہوگا، جو تمام کلاسز اور تمام روٹس پر لاگو ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث کرایوں میں معمولی رد و بدل ناگزیر تھا۔ مسافر ٹکٹوں پر نیا کرایہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور آن لائن بکنگ سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا ریل گاڑیوں میں کچن اور مفت سروسز مہیا کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال ریلوے کرایوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ محکمہ ریلوے مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔