علیمہ خان کی طلبی، نوٹسز غلط پتے پر بھیجے جانے کا انکشاف

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر عمر نے جمعرات کو سائبر کرائم ونگ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو رات گئے ایک نوٹس موصول ہوا، جس کے مطابق انہیں صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا، حالانکہ وہ اُس وقت اسلام آباد میں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی پارٹی کو ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلانے کی ہدایت، علیمہ خان

رانا مدثر کے مطابق 3 جون کو پہلا نوٹس جاری ہوا جس کی اطلاع انہیں صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ جب انہوں نے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ افسر اسلام آباد میں ہے، اور نوٹس پر درج پتا بھی غلط تھا۔

15 جون کو جاری ہونے والے دوسرے نوٹس پر بھی غلط پتا درج تھا جس کے باعث وہ وقت پر رسائی حاصل نہ کر سکے۔ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ درست پتا لگا کر دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔

وکیل کے مطابق تیسرا نوٹس بھی تاخیر سے ملا، اور وہ بھی میڈیا کے ذریعے موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے جواب جمع کروا دیا۔ 30 جون کو علیمہ خان خود پیش ہوئیں لیکن تفتیشی افسر دستیاب نہ تھا۔

انہوں نے محرر سے درخواست کی کہ انہیں الزامات کی تفصیلات اور درخواست کی کاپی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، پورے سسٹم نے مائنس کیا، علیمہ خان

رانا مدثر نے بتایا کہ انہیں آج صبح ایک اور نوٹس سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوا، جس پر وہ سائبر کرائم ونگ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 10-اے کے تحت ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے، اور یہی وہ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر آج بھی موجود نہیں، جب کہ ایک سینیئر افسر نے کہا ہے کہ وہ معاملہ دیکھیں گے۔ وکیل کے مطابق نوٹس میں علیمہ خان پر ریاست مخالف سرگرمیوں (اینٹی اسٹیٹ ایکٹیویٹیز) کا الزام ہے، اور یہ کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران از خود کارروائی کی گئی، کسی شہری نے باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی۔

وکیل نے مزید بتایا کہ نیشنل سائبر کوآرڈینیشن کمیٹی (NCCI) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کی ایک یا ایک سے زیادہ ویڈیوز بھی ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے اب تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

تفتیشی افسر کی عدم دستیابی پر سینیئر افسر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی دستیابی سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی