صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے نواحی گاؤں 18 ون آر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق علاقے میں گزشتہ روز شدید بارش کے بعد پانی کھڑا ہو گیا تھا،جس کی گہرائی 10 فٹ تک ہے، جہاں بچے کھیلنے اور نہانے کے لیے جمع ہو گئے۔ اسی دوران 3 بچے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔
راولپنڈی اور فتح جنگ کے درمیان شاہ پور ڈیم کے قریب واقع پل سیلابی ریلے میں ڈوب گیا۔ تازہ ترین مناظر pic.twitter.com/Fjv4mAtC60
— WE News (@WENewsPk) July 17, 2025
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8,9 اور 10 سال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارشوں نے تباہی مچادی، سائرن بج اٹھے، 36 افراد جاں بحق، فوج طلب
اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
واقعے پر اہلِ خانہ اور علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔