مسجد نبوی کے سابق امام شیخ محمد خلیل بن خلیل رحلت فرماگئے

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد نبوی کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور  قاری شیخ محمدبن خلیل القاری انتقال کرگئے۔

شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے تھا۔ ا ن کی نمازہ جنازہ پیر بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔

ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف  قاری تھے۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مسجد نبوی کے سابق امام شیخ قاری محمد خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp