عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات، اہم امور پر اتفاق

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال، آئندہ کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور پرویز الٰہی نے 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں انتخابات نہ کرانے اور نگران حکومت کی جانب سے فسطائیت کی شدید مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس پاکستان سمیت معزز عدلیہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کے لیے بھرپور تیاریوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی