ملک میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کا وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشنز جاری

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون: پنجاب میں بارشوں نے متعدد جانیں لے لیں، ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد اموات

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں، گاؤں چکری راجن میں 3 افراد کو ریسکیو کیا گیا، چکوال اور خانپور میں فضائی ریسکیو آپریشن کے ذریعے 27 افراد کو ریسکیو کیا گیا

چک مونجو کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، ڈھوک بھدر کے علاقے میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا، داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں شدید بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

متاثرین کو لائیو جیکٹس اور فوری امداد کی فراہمی بھی کی جا رہی ہیں ،آرمی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مقامی انتظامیہ بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے، پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp