کراچی: شادی کی خوشی میں فائرنگ نے پڑوس کے گھر کو خانہ غم بنادیا، معصوم بچی جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سائٹ میں شادی کی تقریب کے دوران کی گئی ہوائی فائرنگ ایک 12 سالہ بچی کی جان لے گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دلہا اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی

سائٹ پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جب علاقے میں جاری شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زینت گلزادہ نامی بچی کو گولی لگی جو اُس وقت اپنے گھر کے صحن میں سو رہی تھی۔

ایک گولی ٹین کی چادر کو چیرتے ہوئے بچی کے سینے میں لگی تھی  جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد گلزادہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حامد خان، اس کے بیٹے و دلہا حبیب خان سمیت دیگر افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 322 (غیر ارادی قتل) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دونوں نامزد دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک مجرمانہ فعل ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: لیاری میں عمارت گرنے کے بعد کیا میئر کراچی کیخلاف مقدمہ درج ہو سکے گا؟

علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp