2025 کی اب تک کی 16 بہترین عالمی فلمیں کون سی ہیں ؟

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 کا پہلا نصف مکمل ہو چکا ہے، اور عالمی فلمی دنیا نے ان 6 ماہ میں شائقین کو ایسا شاندار مواد فراہم کیا ہے جو دیر تک ذہنوں میں نقش رہے گا۔ یورپی سینماؤں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ان فلموں نے نہ صرف ناظرین کو متاثر کیا بلکہ تنقید نگاروں سے بھی خوب داد سمیٹی۔ ذیل میں 2025 کی اب تک کی 15 بہترین فلموں کا جامع جائزہ پیش ہے:

Sorda

ہسپانوی ہدایتکارہ ایوا لیبرتاڈ کی یہ فلم ایک بہری خاتون اور اس کے سننے والے شوہر کے درمیان تعلقات، والدین بننے کے خدشات اور سماجی تعصبات کو نہایت حساسیت سے پیش کرتی ہے۔

Nickel Boys

امریکی تاریخ کے سیاہ دور پر مبنی یہ فلم 2 سیاہ فام نوجوانوں کی اصلاحی مرکز میں اذیت ناک زندگی کو فرسٹ پرسن کیمرہ ورک کے ذریعے دکھاتی ہے۔

Sinners

رائن کوگلر کی یہ ہارر موسیقی فلم جم کرو دور کے امریکا میں بلیوز موسیقی اور نسل پرستی کے خلاف ماورائی مزاحمت کو پیش کرتی ہے۔

The Brutalist

ادریئن بروڈی کی لاجواب اداکاری سے مزین یہ طویل مگر جاندار فلم ایک یہودی مہاجر معمار کی امریکا میں شناخت، فن اور آزادی کی تلاش کی کہانی ہے۔

The Ugly Stepsister

نارویجن سینما کی ایک دل دہلا دینے والی کہانی جو سنڈریلا کی نظروں سے اوجھل سوتیلی بہن کو مرکزی کردار بناتی ہے، اور خوبصورتی کے جنون پر تلخ طنز کرتی ہے۔

April

جارجیائی ہدایتکارہ دیئا کلمبے گاشویلی کی یہ فلم دیہی علاقوں میں غیرقانونی اسقاط حمل کی حقیقتوں کو بے رحمانہ ایمانداری سے دکھاتی ہے۔

28 Years Later

زومبی جنر کی نئی زندگی، جہاں ماں اور بیٹا بقا کی تلاش میں وحشی انفیکٹڈ انسانوں کے درمیان سفر کرتے ہیں۔ دل دہلا دینے والی اور محبت بھری فلم۔

I’m Still Here

برازیلی فلم جس میں آمریت کے دور میں لاپتا ہونے والے افراد کے المیے اور ان کے پیچھے رہ جانے والوں کی جدوجہد کو مؤثر انداز میں دکھایا گیا ہے۔

Materialists

سیلین سونگ کی رومانوی کامیڈی جو ڈیٹنگ، خود اعتمادی اور معاشی کشمکش کے درمیان محبت کے حقیقی معنی تلاش کرتی ہے۔

Black Bag

مائیکل فاسبینڈر اور کیٹ بلینچٹ کی سنسنی خیز جاسوسی فلم جو اعتماد اور شادی کے موضوع پر گہری گفتگو کرتی ہے۔

Sly Lives

افسانوی موسیقار سلائی سٹون کی زندگی پر مبنی یہ ڈاکیومنٹری موسیقی، نسل اور شہرت کے بوجھ کو نہایت گہرائی سے دریافت کرتی ہے۔

Dreams

نارویجن ہدایتکار ڈاگ یوہان ہوگروڈ کی جنسی و جذباتی تھیمز پر مبنی ٹرائیلوجی کی تیسری فلم، جو نو عمری کی پہلی محبت کے جذباتی اتار چڑھاؤ کو چھوتی ہے۔

The Woman in the Yard

ایک اداس ماں کی کہانی جو گھر کے باہر آنے والی پراسرار عورت سے دوچار ہوتی ہے۔

Bring Her Back

ایک خوفناک رسم، 2 یتیم بہن بھائی اور ایک ایسی ماں جو جہنم سے آئی ہو، یہ فلم اعصاب شکن حد تک ڈرا دینے والی ہے۔

A Real Pain

جیسے آئزنبرگ کی ہدایتکاری میں 2 کزنوں کا سفر، جو ہنسی، دکھ اور ہولوکاسٹ کی یادوں کے ساتھ ایک گہرے جذباتی تجربے میں بدل جاتا ہے۔ کیئرن کلکن کی اداکاری قابلِ داد ہے۔

The Last Showgirl

پامیلا اینڈرسن کی متاثرکن کارکردگی سے سجی یہ فلم لاس ویگاس کی شوگرلز کے غروب ہوتے ہوئے دور اور عمر رسیدہ عورتوں کے احساسِ وجود پر ایک نرماہٹ بھرا بیان ہے۔

مذکورہ فلموں نے نہ صرف 2025 کے پہلے 6 ماہ کو یادگار بنایا بلکہ عالمی سینما کی وسعت اور جرات کو بھی ثابت کیا۔ اگر آپ نے ان میں سے کچھ فلمیں نہیں دیکھیں تو اب واچ لسٹ تیار کر لیجیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟