2 ہفتوں میں 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی، اسرائیل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ریٹائرڈ اسرائیلی فوجی نے غزہ جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رجحان پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کی خبر کے مطابق تزاحی آتداگی (Tzachi Atedagi)، جو فوجیوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن ہیں، نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کان (Kan) سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 10 فوجیوں نے خودکشی کر لی۔

آتداگی نے ٹی وی پروگرام میں کہا ’ ہم چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں، بس بہت ہو گیا۔‘

یہ بھی پڑھیے شمالی غزہ: القسام بریگیڈز سے لڑائی کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

انہوں نے کہا کہ بہت سے سابق جنگی فوجی سڑکوں پر آوارہ پھر رہے ہیں، لیکن انہیں مدد حاصل کرنے میں شدید بیوروکریسی کی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

کبھی کبھی ایک فوجی کے پاس 24 گھنٹے بھی نہیں ہوتے کہ وہ مدد کا انتظار کر سکے، آتداگی نے کہا، اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کچھ فوجی مدد کے انتظار میں اپنی جان لے بیٹھتے ہیں۔

حالیہ واقعات

رواں ہفتے دی ٹائمز آف اسرائیل نے خبر شائع کی کہ ایک فوجی نے تربیت کے دوران خودکشی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

جنوری 2025 میں اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ اکتوبر 7 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک 28 فوجیوں نے خودکشی کی، جو کہ گزشتہ 13 سال کا سب سے بلند ترین ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیے غزہ کے محاذ سے لوٹنے والے اسرائیلی فوجی کی خودکشی، فوج میں بحرانی کیفیت

اس کے بعد بھی کئی نئے خودکشی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، تاہم سرکاری اعداد و شمار سال کے آخر تک جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اکتوبر 2024 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ نے اسرائیلی معاشرے، خاص طور پر فوجی اہلکاروں پر گہرے نفسیاتی اثرات ڈالے ہیں۔ تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے اداروں نے ذہنی صحت کے بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت