پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی ایوان میں واپسی کی راہ ہموار

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جو اسپیکر ملک احمد خان کو ان کی بیرونِ ملک موجودگی کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: معطل ارکان کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب

اسپیکر کی منظوری کے بعد یہ ڈرافٹ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو بھجوایا جائے گا تاکہ باقاعدہ کارروائی مکمل کی جاسکے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن ارکان کی معطلی کے معاملے پر گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تھے۔ آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوا، جس کے بعد صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین نازیبا زبان استعمال نہ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ احتجاج آئینی دائرہ کار میں رہ کر کیا جائے گا اور ایتھکس کمیٹی کے فیصلے حتمی سمجھے جائیں گے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں اور وہ تمام متعلقہ فریقین کو اس پیشرفت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے؟

خیال رہے کہ 28 جون کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں شدید احتجاج کے بعد اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا۔ بعدازاں اسپیکر نے ان ارکان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

15 جولائی کو اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان ارکان کو جرمانے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جبکہ ایوان میں توڑ پھوڑ پر 10 ارکان پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی