بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابق اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا الزام، ویڈیو وائرل

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کی علیحدہ رہنے والی اہلیہ حسِین جہاں ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آگئیں، جب ان کے خلاف ایک پڑوسن نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

یہ شکایت ڈالیہ خاتون نامی خاتون کی جانب سے دی گئی، جس میں تشدد، مجرمانہ سازش اور قاتلانہ حملے کی کوشش جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ واقعے کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟

رپورٹس کے مطابق تنازع مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے شہر سوری میں ایک متنازع زمین کے معاملے پر شروع ہوا، جہاں حسِین جہاں نے اپنی بیٹی آرشی کے نام پر رجسٹرڈ زمین پر تعمیراتی کام شروع کروایا۔

پڑوسن کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین متنازع ہے، اور اسی وجہ سے جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حسِین جہاں نے بھی پہلے اسی پڑوسن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، لیکن تازہ ترین ویڈیو اور الزامات نے معاملے کو نیا رخ دے دیا ہے۔

پولیس تحقیقات جاری ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp