پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 23 اگست تک بڑھا دی

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں 23 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) کے مطابق یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بشمول فوجی اور تجارتی پروازوں، پر لاگو ہوگی۔

مزید پڑھیں:بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رہیں گی

یہ پابندی ابتدائی طور پر 23 اپریل کو عائد کی گئی تھی، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں لگائی گئی تھی۔ تب سے اب تک بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہے۔

تازہ ترین ہدایت نامے کے مطابق، اس پابندی کے دوران کوئی بھی بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی اس سے گزر سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp