کیا آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے کہ آپ ناسا کے کسی راکٹ کا حصہ ڈیزائن کریں؟ اب یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناسا کے جہاز نیو ہورائزنز سے کھینچی پلوٹو کی تصاویر، سائنسدان ایک دہائی بعد بھی مسحور
ناسا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے ’اسپیڈ‘ پروگرام کے لیے ایجیکشن سسٹم ڈیزائن کرنے میں مدد کریں۔ SPEED، یعنی Stratospheric Projectile Entry Experiment on Dynamics، ایک 2 مرحلوں پر مبنی اسٹرائٹوسفیرک ڈراپ ٹیسٹ سسٹم ہے، جو مستقبل کے خلائی مشنز میں نظامی خطرات کو کم کرنے اور بہتر ڈیزائن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ موجودہ ایجیکشن سسٹم کے ڈیزائن ابھی صرف تصوراتی، پیچیدہ اور غیر آزمودہ ہیں، اس لیے ہم عوام سے نئے اور مؤثر خیالات کی تلاش میں ہیں، جنہیں SPEED فلائٹ وہیکلز کے اگلے ورژن میں شامل کیا جا سکے تاکہ سسٹم کی کارکردگی اور اعتبار میں اضافہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ناسا کی خلائی دوربین کا ایک پرزہ خراب، مشاہدات وقتی طور پر معطل
اس چیلنج کا مقصد ایسا الگ کرنے والا (separation) میکانزم ڈیزائن کرنا ہے جو ناسا اور تجارتی ری انٹری وہیکلز کی استحکام (stability) کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکے۔
انعامات:
کل 7,000 ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں، جن میں پہلی پوزیشن کے لیے 3,000 ڈالر شامل ہیں۔
سائٹ GrabCAD کے مطابق، کامیاب ڈیزائن وہ ہوگا جو:
- قابلِ اعتماد تھری ڈی ماڈل پر مشتمل ہو؛
- سادہ اور سستی تیاری کے قابل ہو (جیسے تھری ڈی پرنٹنگ یا لیزر/واٹر جیٹ کٹنگ سے)؛
- عام طور پر دستیاب پرزہ جات (COTS) پر مشتمل ہو؛
- اور بارودی مواد جیسے ہائی انرجی سسٹمز پر انحصار نہ کرتا ہو۔
یہ چیلنج ٹیکنالوجی کے شوقین افراد، انجینیئرز اور تخلیقی ذہن کے لیے ایک نایاب موقع ہے کہ وہ انسانی خلائی پرواز کے مستقبل میں اپنا حصہ ڈالیں۔