سینیٹ امیدواروں کی فہرست عمران خان نے جاری کی، کارکنان فیصلے کا احترام کریں، عمرایوب

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہری پور میں ایک کنونشن بھی منعقد ہو رہا ہے جس میں صوبائی قیادت شریک ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں انتہائی دلچسپ انٹرویو

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہماری اتحادی جماعتیں، خصوصاً تحریکِ تحفظ پاکستان، اس احتجاج میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گی۔

ان کے مطابق تحریک روز بروز زور پکڑ رہی ہے اور اس کا اختتام تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں ہو گا۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی نے خود جاری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پارٹی نے اپنے وکلا اور بہنوں کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ جو لسٹ انہوں نے بھیجی ہے وہی حتمی ہے۔

عمر ایوب خان نے زور دے کر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، لہٰذا کارکنان کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp