راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کے قریب، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.40 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو مقررہ حفاظتی حد سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیم کے اسپل وے کے دروازے 20 جولائی کو صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی کی سطح کو 1746.00 فٹ تک کم کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ڈیم پر دباؤ کم ہو اور کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ اسپل وے قریباً 5 گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس دوران ڈیم کے اطراف غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں، اور خاص طور پر قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگ واٹر فرنٹ سے دور رہیں۔ ماہی گیروں اور کشتی رانی میں مصروف افراد کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں اور پانی کے قریب نہ جائیں۔

مزید پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار

 

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیا اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں تاکہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نقصان سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی