19 سے 25 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 تا 25 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، دیر اور بالائی پہاڑی علاقوں میں نہ صرف سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے بلکہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران 119 افراد جاں بحق ہوئے، سیکریٹری ایمرجنسی سروسز

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہری علاقوں میں نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے اضلاع جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ، جامشورو، نوابشاہ اور میرپورخاص شامل ہیں، وہاں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ قیمتی اشیاء اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست کریں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ٹی وی، ریڈیو اور موبائل کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مزید رہنمائی اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ‘ سے استفادہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کس نے بنوایا؟

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا