چاول اور دودھ کی روایتی کھیر جسے اکثر تہواروں، مختلف قسم کی تقریبات یا عام طور پر کھانوں کے ساتھ میٹھے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اس کھیر کو چاہے ٹھنڈا کر کے پیش کیا جائے یا گرم، اسے ہر طرح سے پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو پھلوں کے بادشاہ آم کی کھیر کی ایسی ریسپی بتائیں گے جو روایتی کھیر میں ایک نیا مزہ پیدا کر سکتی ہے. آپ بھی آم کی کھیر کی اس نئی ریسپی کو گھر پر ضرور آزمائیں۔
اجزا
دودھ۔۔۔۔۔1کپ
آم کا گودا۔۔۔۔۔آدھا کپ
چینی۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
چاول۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(چاولوں کو موٹا پیس لیں، زیادہ باریک نہ کریں)
آم کے چوکور ٹکڑے۔۔۔۔۔6سے7عدد
الائچی پاؤڈر۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
پستہ ۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
آم کی کھیر بنانے کا طریقہ
1۔ایک کپ دودھ کو اُبال لیں اور اس میں چاول ڈالیں یہاں تک کہ چاول پک جائیں اور دودھ تھوڑا گاڑھا ہو جائے۔
2۔اب اس میں چینی اور الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں۔ چولہے کے نیچے آنچ بند کر دیں اور کھیر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
3۔جب کھیر ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں آم کا گودا شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
4۔ آم کی کھیر تیار ہے، اب اس پر کٹے ہوئے آم اور پستہ ڈال کر فریج میں ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔