محکمہ موسمیات کی 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز اور مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے شہری علاقوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے، جہاں سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب میں پھنسے خاندان کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں، جبکہ عوام خصوصاً سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟