سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اختر مینگل کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے تھے تاہم امیگریشن حکام نے انہیں بتایا کہ ان کا نام فہرست میں شامل ہے جس کے تحت ان پر سفری پابندی  ہے۔

واقعے پر بلوچستان نیشنل پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس اقدام کو غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

پارٹی کے مرکزی رہنما آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روکنا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری طور پر سردار اختر مینگل کا نام فہرست سے خارج کرے۔

یہ بھی پڑھیں:اس نظام، پارلیمنٹ اور جمہوریت سے مکمل اعتماد اٹھ چکا ہے، سردار اختر مینگل

اس حوالے سے خود اختر مینگل کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے روکا گیا، جو ان کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟