بلیوں کو عام طور پر معصوم، پیاری اور پرسکون مخلوق سمجھا جاتا ہے، مگر ان کے کئی ایسے رویے بھی ہیں جو نہ صرف دلچسپ بلکہ حیران کن بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ بلی پالنے کے شوقین ہیں یا بس ان کے طرزِ عمل کو جاننا چاہتے ہیں، تو یہ نکات ضرور آپ کی توجہ حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈین خاتون کے فون پر گمشدہ بلی کے جھوٹے پیغامات کی بھرمار، اصل وجہ ایک شرٹ نکلی
بلیاں اکثر خاموشی سے آ کر اچانک کود پڑتی ہیں۔ یہ ان کی شکار کرنے کی فطری صلاحیت کا مظہر ہے، چاہے وہ شکار صرف ایک کھلونا ہی کیوں نہ ہو۔
رات کے وقت بلی کی پھرتیاں دراصل “نائٹ ہنٹر” یعنی رات کے شکاری ہونے کی علامت ہیں۔ یہ فطری جبلت ہے جو آج بھی ان کے اندر پائی جاتی ہے۔
اگر بلی مسلسل اونچی جگہوں جیسے الماری یا فریج پر چڑھتی ہے تو یہ اس کی فطری جبلت ہے، کیونکہ بلند جگہ سے وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھ سکتی ہے۔
اگر بلی آپ کی طرف دیکھ کر آہستہ سے پلکیں جھپکتی ہے تو یہ اس کا محبت اور اعتماد کا اظہار ہوتا ہے، جیسے وہ کہہ رہی ہو: ‘میں تمہیں محفوظ سمجھتی ہوں۔’
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد
بلی جب آپ کے اوپر لیٹ جاتی ہے یا آپ کی گود میں آ بیٹھتی ہے تو یہ صرف نرمی یا گرمی حاصل کرنے کا عمل نہیں بلکہ اعتماد اور تعلق کی علامت ہوتا ہے۔
اکثر بلیاں گھروں کے مخصوص کونوں میں جا کر چھپ جاتی ہیں۔ یہ ان کی تنہائی پسندی اور تحفظ کی جبلت کی علامت ہے۔
جب بلی نرم جگہ جیسے کمبل یا آپ کے جسم کو مسلسل دبانے لگتی ہے تو یہ اس کا سکون محسوس کرنے کا انداز ہوتا ہے، جو وہ بچپن میں ماں کے دودھ پینے کے وقت بھی کرتی تھیں۔