غیرت کے نام پر قتل دہشتگردی ہے، قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے: پاکستان علما کونسل

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک خاتون کے قتل کو غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر قانونی فعل قرار دیتے ہوئے قاتلوں کے خلاف دہشتگردی کے قانون کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کونسل کے جاری کردہ اعلامیے میں چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا احمد اشفاق پتافی، مفتی عمرفاروق، اور دیگر رہنماؤں کے دستخط شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات شریعت، قانون اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں اور ریاست کو چاہیے کہ فوری ایکشن لے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

علما نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اور مجرموں کو اسی جگہ، اسی انداز میں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ معاشرے کو پیغام ملے کہ ایسی بربریت ناقابل قبول ہے۔

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسلام عورت کو نکاح کے فیصلے میں مکمل حق دیتا ہے، اور شادی سے پہلے اس کی رضامندی ضروری ہے، اس حوالے سے شریعت میں واضح احکامات موجود ہیں۔

پاکستان علما کونسل نے میڈیا اور رائے عامہ سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی