سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔