نوابشاہ: پولیس کے رویے سے تنگ شہری نے اپنا رکشہ جلا دیا، انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوابشاہ میں پولیس کی مبینہ زیادتیوں سے تنگ آ کر محنت کش رکشہ ڈرائیور نے تھانہ ایئرپورٹ کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا رکشہ جلا دیا۔

رکشہ ڈرائیور سجاد ملاح کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس کے رکشے کی بیٹری چوری ہوگئی تھی، جس کی رپورٹ درج کروانے وہ تھانے گیا، مگر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ گالیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری رکشہ ڈرائیور جو وطن سے محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتا ہے

سجاد ملاح نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لے کر چوری شدہ بیٹری واپس دلوائی جائے اور عوام کو تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ انصاف نہ ملنے کے باعث اس کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے۔

مشتعل رکشہ ڈرائیور دوبارہ احتجاج کے لیے پریس کلب نوابشاہ پہنچا، جہاں اس نے تھانیدار کے خلاف شکایت کے ازالے میں مسلسل تاخیر پر احتجاج کیا۔

سجاد ملاح کا کہنا ہے کہ بیٹری چوری کی شکایت پر حکومت یا پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس نے مطالبہ کیا کہ یا تو پیپلز پارٹی اُسے روزگار فراہم کرے یا دوبارہ رکشہ دلایا جائے۔

انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار سجاد ملاح کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو کل زرداری ہاؤس کے سامنے خودسوزی کر لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: معذور افراد کو مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والا رکشہ ڈرائیور

اس نے رکشہ جلانے کی ڈرامہ بازی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نقصان اور تذلیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہا ہے۔ صحافیوں کے روکنے کے باوجود اُس نے رکشہ کو آگ لگا دی۔

سجاد ملاح نے الزام عائد کیاکہ ایئرپورٹ پولیس نے نہ تو چوری شدہ بیٹری واپس کروائی اور نہ ہی چور کو گرفتار کیا، اور اس کے مالی نقصان کی مکمل ذمہ داری ایئرپورٹ پولیس پر عائد ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا