پسند کی شادی پر قتل: بلوچستان میں 11 ملزمان گرفتار، وزیر اعلیٰ کا انصاف کی فراہمی کا عزم

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 11  ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مذکورہ مقدمہ سے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قتل میں ملوچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں، مقدمہ میں نامزد تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 https://Twitter.com/PakSarfrazbugti/status/1947015470630023379?t=nxglSz6S4Dlzm-8h8tp7HQ&s=19

’۔۔۔اب تک 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قتل کے اس اندوہناک واقعہ سے متعلق بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

انہوں نے لکھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس وحشیانہ واقعے پر قانون اپنا راستہ لے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کیس کو مکمل سنجیدگی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp