تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں اہلِ خانہ، کوچنگ اسٹاف، سپورٹس آفیشلز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں روایتی حریف ایران کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی
پاکستان کی شاندار کامیابی
پوری چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔ فائنل میں ایران کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیتی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے ذہانت، مہارت اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
Pakistan U16 volleyball team arrives in Lahore after winning the Asian U16 volleyball championship pic.twitter.com/pEzsqYUe0I
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) July 20, 2025
ایئرپورٹ پر جوش و خروش کا عالم
لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پھولوں کے ہاروں اور نعرہ بازی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ فتح پوری قوم کے نام ہے۔ ہم نے ہر میچ میں پاکستان کے وقار کے لیے کھیلا۔
یہ بھی پڑھیے ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان کی روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست
حکام کی جانب سے خراجِ تحسین
پاکستان والی بال فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ حکام نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انعامات اور تربیتی مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔