خیبر پختونخوا میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب اراکین کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، صوبے کے حالات کی بہتری اور جمہوری عمل کے تسلسل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
نو منتخب اراکینِ اسمبلی نے آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے درپیش رکاوٹوں کے باوجود اپنا کردار ادا کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: گورنر ہاؤس میں اراکین اسمبلی کی حلف برداری خلاف آئین ہے، علی امین گنڈاپور کا چیلنج کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے آئینی منصب پر جس جرأت اور بصیرت کے ساتھ کردار ادا کیا ہے، وہ صوبے کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔