مرزا آفریدی سمیت سینیٹ امیداواروں کی فہرست عمران خان نے ہی دی، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا انتخاب براہِ راست ہونا چاہیے، کسی بھی ڈیل کے تحت کسی کو منتخب نہیں کیا جانا چاہیے اور فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہییں۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کس طرح اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے گئے، اس پر وہ کیا کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ بات طے ہے کہ مرزا آفریدی اور مشعال یوسف زئی کے ناموں کی عمران خان نے منظوری دی ہے۔

’میں نہیں مانتا کہ بیرسٹر سیف نے یا ہمارے وکیل ظہیرعباس نے جھوٹا بولا ہو، اگر انہوں نے جھوٹ بھی بولا ہوگا تو کل ہماری عمران خان سے ملاقات ہوگی، ساری بات سامنے آجائے گی، بیرسٹر سیف اتنے بے وقوف نہیں کہ باہر آکر جھوٹ بولیں۔‘

’عمران خان کے بیٹے ضرور آئیں گے‘

ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتاسکتے کہ عمران خان کے بیٹے کب آئیں گے، لیکن وہ ضرور آئیں گے، وہ اپنے والد کی رہائی کے لیے سرگرم ہیں، آواز بلند کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، وہ امریکا جائیں گے مگر پاکستان میں 5 اگست کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق 90 دن کی بات وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے کی تھی، ہماری حقیقی آزادی کی تحریک جو 5 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ ’یہ احتجاج ہمارا چند ہفتے یا چند ماہ کا ہوسکتا ہے لیکن ایک فیصلہ ہوگیا کہ اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘

’عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ہے‘

عالیہ حمزہ کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ان کی عالیہ حمزہ سے حال ہی میں ملاقات ہوئی ہے اور جو گلہ شکوہ بہن بھائی کے طور پر تھا وہ ختم ہو چکا ہے، ان کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے معاملات نہ سوشل میڈیا پر اور نہ ہی الیکٹرونک میڈیا پر زیرِ بحث لائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ