منفرد، عجیب و غریب اور عریاں لباس پہننے پر مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو سرجری کرانا مہنگا پڑ گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفی جاوید نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے ڈاکٹر ان کے ہونٹوں پر انجیشکن کگا رہا ہے اور ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید نے سر کے بال منڈوا لیے؟
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز کو ختم کروانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ بہت غلط جگہ لگے تھے۔ میں یہ دوبارہ کراؤں گی لیکن قدرتی انداز میں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلرز کو ختم کروانا دردناک ہوتا ہے اور بہت ضروری ہے کہ آپ فلرز کے لیے اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں، یہ سارے فینسی کلینک والے ڈاکٹر کچھ نہیں جانتے۔
View this post on Instagram
صارفین عرفی جاوید کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر یہ سب دکھانے کے لیے بہت حوصلہ چاہیے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’چھوٹا پنڈت‘ کی نقل اتارنے پر عرفی جاوید کو دھمکیاں ملنے لگیں
کئی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ اتنے خوبصورت چہرے کو یہ سب کروا کے خراب نہ کریں۔ ایک بھارتی صارف نے عرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اور کرو قدرت کی چیزوں سے چھیڑ چھاڑ۔
واضح رہے کہ اداکارہ عرفی جاوید کئی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں تاہم وہ بگ باس میں حصہ لینے کے بعد شہرت کی بلندیوں پرجا پہنچیں۔