کے پی حکومت کا بجلی ڈیوٹی ختم کرنے پر وفاق سے احتجاج، اویس لغاری کو خط ارسال

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجلی ڈیوٹی سے متعلق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو خط ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی ڈیوٹی ختم کرنے سے قبل صوبے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جب کہ آئین کے تحت صوبے کو بجلی پر ٹیکس عائد کرنے کا حق حاصل ہے۔ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں بجلی ڈیوٹی جمع کرانے کی پابند ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے کو میٹرنگ، بلنگ اور بجلی چوری سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر بجلی ڈیوٹی کی منسوخی غیرقانونی قرار دی گئی ہے۔ آرٹیکل 279 کے تحت تمام ٹیکس اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک انہیں باقاعدہ طور پر منسوخ نہ کیا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پیسکو، ٹیسکو اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خیبرپختونخوا کے قوانین کی پیروی کرنا ہوگی۔ قانونی طور پر صرف بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں ہی بجلی ڈیوٹی وصول کرنے کی مجاز ہیں۔ یہ کوئی عام ٹیکس نہیں ہے جو متبادل طریقے سے وصول کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے بعد حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن کو چاہیے کہ بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ خیبرپختونخوا آئینی حدود میں رہتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یک طرفہ فیصلہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکراؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟