گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے، جس سے سیاح پھنس کررہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی شاہراہ پر 2 مختلف حادثات، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق دیامر میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم اور چلاس جھلکڑ روڈ کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، شاہراہ قراقرم اور ڈونگ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔
چلاس جلکھڈ روڈ اور شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مسافر اور سیاح پھنس گئے pic.twitter.com/ciG1TF83Oh
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) July 21, 2025
چلاس جھلکڑ روڈ اور شاہراہ قراقرم کی بندش سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت شاہراہ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران جرمن سیاح حادثے کا شکار
وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد ریسکیو عملے نے سڑک بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔