بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنے والے 2 بیٹے گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ باپ کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مرد اور خاتون کو قتل کرنے کا فیصلہ سنانے والے بلوچ سردار شیزباز خان ساتکزئی کون ہیں؟
نصیرآباد کے علاقے منگولی میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 2 بیٹوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر کاروکاری کے الزام میں اپنی ہی ماں کو قتل کر دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ 8 روز قبل پیش آیا، جس میں مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ منگولی عمر اعوان کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بیٹوں، خادم اور بخت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جبکہ عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے میں ملوث باپ کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔