شاہراہ بابوسر پر ریسکیو آپریشن جاری، پاک فوج سرگرم

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہراہ ناران بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ پاک فوج بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر افواجِ پاکستان کے تعاون سے ہیلی کاپٹرز کو بھی ریسکیو آپریشن میں شامل کیا جائے گا تاکہ دشوار گزار علاقوں تک بروقت رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کا آغاز: بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری، درجہ حرارت منفی پہنچ گیا

سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال ان علاقوں کا سفر نہ کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

 لاپتا افراد کی تلاش اور سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد معمولات زندگی بحال کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہ تھک بابوسر پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتا ہو گئے ہیں۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان ۔ فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان میں شاہراہ تھک بابوسر پر اچانک سیلابی ریلا آگیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی، 3 سیاح سیلابی ریلے کی نذر ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زیادہ سیاح لاپتا ہیں، 8 سے زائد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، سینکڑوں سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ